Skip to main content

وٹامن ڈی جلے ہوئے زخموں کو جلدی بھرنے میں مددگار

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ماہرین کے مطابق جھلسے ہوئے افراد کو وٹامن ڈی سپلیمنٹ دینے سے ان کے زخم تیزی سے بھر سکتے ہیں۔ یہ نئی تحقیق برطانوی شہر برمنگھم میں انسٹی ٹیوٹ آف انفلیمیشن اینڈ ایجنگ نے کی اور ماہرین اس نتیجے پر پہنچے کہ دنیا میں سالانہ 1 لاکھ 80 ہزارافراد جھلسنے سے ہلاک ہوجاتے ہیں۔ ان میں کرنٹ لگنے، رگڑ، تابکاری، کیمیکل ، آگ اور دیگر حادثات شامل ہیں جو جلد کو بری طرح جھلسادیتےہیں۔ پاکستان اور دیگر ممالک میں جھلسنے والوں میں بچوں کی تعداد سب سے ذیادہ ہوتی ہے اور بالغان 
جلد کا کم حصہ بھی جھلس جائے تو وہ موت کے دہانے تک پہنچ جاتے ہیں۔ کئی مریضوں کے زخم بہت دیر سے بھرتے ہیں جس سے تکلیف مسلسل بڑھتی ہے لیکن زخموں میں جراثیم سے متاثر ہونے اور مزید بگڑنے کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔ یہاں تک کہ مریض کے جان کے لالے بھی پڑسکتے ہیں، اب ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ وٹامن ڈی اینٹی بیکٹیریل خواص کی بنا پر زخم کو تیزی سے بھرسکتا ہے۔ اس کے لیے ماہرین نے مختصر مطالعہ کیا جس میں 12 ماہ تک شدید جھلسے ہوئے مریضوں کو وٹامن ڈی کی خوراک دی گئی۔ ان 38 افراد میں 42 فیصد ایسے مریض بھی تھے جو درمیانے درجے کے جلے ہوئے تھے۔ جن مریضوں کو وٹامن ڈی کی سپلیمنٹ دی گئیں ان کے زخم تیزی سے مندمل ہوئے جنہیں دیکھ کر خود ڈاکٹر بھی حیران رہ گئے۔ جب کہ جن مریضوں کو وٹامن ڈی کی کم مقدار دی گئی ان کے زخم دیر سے بھرے ۔ اس کے علاوہ جھلسے ہوئے مریضوں میں پیچیدگیاں بھی کم دیکھی گئیں۔ اب سائنسدانوں کا مشورہ ہے کہ جیسے ہی اسپتال میں گہرے زخموں والے مریض لائے جائیں انہیں فوری طور پر وٹامن ڈی کی سپلیمنٹ دی جائیں تاکہ زخمبھرنے کا سلسلہ شروع ہوجائے۔ اس پر تحقیق کرنے والی ماہر جینٹ لارڈ کہتی ہیں کہ کہ جلنے کا عمل ازخود جسم میں وٹامن ڈی کی کمی پیدا کرتا ہے، اس طرح یہ زخم ٹھیک کرنے کا ایک آسان اور کم خرچ طریقہ ہے، اس سے زخموں میں جلن بھی کم ہوتی ہے اور مریض پرسکون رہتا ہے۔کے مقابلے میں بچوں کے

Copyright by: javedch.com and all right reserved by Javedch.com

Comments

Popular posts from this blog

آہ۔۔۔ دینا واڈیا

ا یک عظیم باپ کی عظیم بیٹی آج اس دنیا میں نہیں رہی، ہر گھر میں جھگڑے ضرور ہو تے ہیں، مگر رشتے کبھی ختم نہیں ہو تے، ایسا ہی ایک عظیم رشتہ قائداعظم محمد علی جناح اور ان کی بیٹی دینا واڈیا میں بھی تھا، دونوں کی زندگی میں کبھی نہیں بنی، مگر باپ کی موت کے بعد دینا واڈیا ان کے جنازے میں پاکستان تشریف لا ئیں، وہ اپنے والد کی موت پر بہت افسردہ تھیں۔قائداعظم کی بیٹی دینا واڈیا 15اگست 1919ء کو پیدا ہوئیں، انہوں نے عمر کا بیشتر حصہ بھارتی شہر ممبئی اور برطانوی دارالحکومت لندن میں گزارا اور وہیں شادی کے بندھن میں بھی بندھیں۔خاندانی ذرائع کے مطابق دینا واڈیا قائد اعظم محمد علی جناح کی اکلوتی بیٹی تھیں، جن کی انتقال کے وقت عمر 98 سال تھی۔دینا واڈیا کے دو بچے صاحبزادی ڈیانا واڈیا اور صاحبزادے نوسلی واڈیا ہیں۔اپنی والدہ کے انتقال کے وقت دینا واڈیا کی عمر ساڑھے نو سال تھی، سوائے ان دنوں کے جب انگلستان میں قیام کے دوران جناح نے انہیں وہاں بلا کر اسکول میں داخل کرایا، ان کی زیادہ تر پرورش اپنے ننھیال میں ہی ہوئی۔اس طرح ان کی تربیت ایک سراسر غیر اسلامی ماحول میں ہوئی، انہوں نے ایک امیر پارسی نیول...

کپتان کے پے درپے یارکر پیپلزپارٹی کو لے ڈوبے آصف زرداری کو بڑا جھٹکا، ندیم افضل چن کی پی ٹی آئی میں شمولیت کی خبرنے ہلچل مچا دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پیپلزپارٹی کے اہم رہنما اور سینٹرل پنجاب کے مستعفی ہونے والے سیکرٹری جنرل ندیم افضل چن سے پی ٹی آئی وفد کی ملاقات،تحریک انصاف میں شامل ہونے والے بھائی وسیم افضل چن بھی ملاقات میں شریک ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی پنجابکے اہم رہنما اور سینٹرل پنجاب کےمستعفی ہونے والے سیکرٹری جنرل ندیم افضل چن سے پی ٹی آئی وفد نے  اس ملاقات میں کچھ دیر بعد تحریک انصاف میں شامل ہونے والے ان کے بھائی وسیم افضل چن بھی شامل ہو گئے ۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق ندیم افضل چن سے نورعالم خان کی قیادت میں تحریک انصاف کے وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال و دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ سیاسی مبصرین کے مطابق تحریک انصاف کے وفد کی ندیم افضل چن سے ملاقات تحریک انصاف میں ان کی شمولیت کے حوالے سے تھی، واضح رہے اس سے قبل ندیم افضل چن کے چھوٹے بھائی اور سابق ممبر پنجاب اسمبلی وسیم افضل چن تحریک انصاف میں شامل ہو گئے تھے۔ بنی گالا میں عمران خان کے ہمراہ پی ٹی آئی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وسیم افضل چن کے گلے میں...

شاہ سلمان نے 50 ججوں کی ترقی و تعیناتی کا شاہی فرمان جاری کر دی

یاض (آئی این پی )سعودی عرب کے فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ایک شاہی فرمان جاری کیا ہے، جس کے تحت دیوان محتسب میں 50 ججوں کی تعیناتی اور ترقی عمل میں آئی ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دیوان محتسب کی جوڈیشل انتظامی کونسل کے سربراہ الشیخ ڈاکٹر خالد بن محمد الیوسف نے شاہیفرمان کی روشنی میں ججوں کی مختلف رینکس میں ترقی اور تعیناتی کے احکامات جاری کیے ہیں۔ انہوں نے نئی تقرریوں اور محکمہ میں پہلے سے خدمات انجام دینے والے عدالتی افسران کی ترقی اور ملکی عدلیہ کے لیے شاہ سلمان کی یک شاہی فرمان جاری کیا ہے، جس کے تحت دیوان محتسب میں 50 ججوں کی تعیناتی اور ترقی عمل میں آئی ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دیوان محتسب کی جوڈیشل انتظامی کونسل کے سربراہ الشیخ ڈاکٹر خالد بن محمد الیوسف نے شاہیفرمان کی روشنی میں ججوں کی مختلف رینکس میں ترقی  یک شاہی فرمان جاری کیا ہے، جس کے تحت دیوان محتسب میں 50 ججوں کی تعیناتی اور ترقی عمل میں آئی ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دیوان محتسب کی جوڈیشل انتظامی کونسل کے سربراہ الشیخ ڈاکٹر خالد بن محمد الیوسف نے شاہیفرمان کی روشنی میں ججوں کی ...