Skip to main content

Posts

Showing posts with the label nawaz sharif

پرویز مشرف چلا ہوا کارتوس ہے ٗ کوئی تبصرہ نہیں کر نا چاہتی

اسلام آباد (این این آئی) وزیرمملکت برائے اطلاعات،نشریات وقومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پرویز مشرف چلا ہوا کارتوس ہے ٗ کوئی تبصرہ نہیں کر ناچاہتی ٗ مسلم لیگ (ن) کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے ٗانصاف کیلئے عوام کی عدالت میں جائینگے ۔ ایک انٹرویو میں وزیرمملکت برائے اطلاعات، نشریات وقومی ورثہمریم اورنگزیب نے کہا کہ ہم انصاف کیلئے عوام کی عدالت میں جائیں گے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس کی  کی بات ہوتی رہی ہے، 8، 9 اور 10 جنوری کے اخبارات پڑھیں تو ان میں معزز جج کے یہ ریمارکس موجود ہیں جس میں انہوں نے ایک وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ حدیبیہ پیپرز کے حوالے سے اپیل کریںلہذا ان کا خود یہ کیس سننا نامناسب ہے ٗان ہی جج صاحب نے پانامہ کیس کا فیصلہ بھی دیا اور جس قسم کے ریمارکس شریف فیملی کے بارے میں دیئے وہ سب کے علم میں ہیں۔وزیر مملکت نے کہا کہ حدیبیہ تیرہ ججوں اور تین عدالتوں سے خارج ہوا کیس ہے اور ایک سیاسی انتقام نظر آرہا۔ آمریت کے سیاہ دور میں یہ کیسز سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے ک

نوازشریف سے شہبازشریف کی ملاقات

لاہور(آئی این پی) سابق وزیراعظم محمدنوازشریف سے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے ملاقات کی ، ملاقات میں تمام پارٹی ونگز کو متحرک کرنے کافیصلہ کیا ، پارٹی میں خالی عہدوں پر تعیناتیوں سے متعلق مختلف ناموں پر غور کیا گیا، دونوں رہنمائوں نے پنجاب اور دیگر صوبوں میں عوامی رابطہ مہم مزید تیز کرنے کافیصلہ کیا۔ ہفتہ کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر سابق وزیر اعظم نوازشریف سے وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف نےجاتی امرامیں ملاقات کی جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنمائوں میں ملاقات دو گھنٹے تک جارہی،ملاقات میں عوامی رابطہ مہم تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا، پارٹی کے تمام ونگز کو مکمل طورپرمتحرک کرنے کا فیصلہ اور پارٹی میں خالی عہدوں پر تعیناتیوں سے متعلق مختلف ناموں پر غور کیا گیا،ملاقات میں حدیبیہ پیپر ملزکیس  دونوں رہنمائوں نے پنجاب اور دیگر صوبوں میں عوامی رابطہ مہم مزید تیز کرنے کافیصلہ کیا۔ ہفتہ کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر سابق وزیر اعظم نوازشریف سے وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف نےجاتی امرامیں ملاقات کی جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  پارٹی کے تمام ونگ